اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم نے رواں ماہ ہونے والی لوزین ڈائمنڈ لیگ سے دستبردار ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ وہ 21 اگست کو ہونے والے مقابلے کے بجائے جنوبی افریقہ میں اپنی تربیت پر توجہ دیں گے۔
ذرائع کے مطابق ارشد ندیم جنوبی افریقہ میں دو ہفتے ٹریننگ کے بعد ستمبر میں ہونے والی عالمی ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں شرکت کریں گے، جس کے بعد ایشین گیمز میں بھی حصہ لینے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ اس وقت وہ لاہور میں اپنی تیاری جاری رکھے ہوئے ہیں۔
