امریکی وزیرِ دفاع پیٹ ہیگستھ نے پاناما میں خطاب کرتے ہوئے اتحادی ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ عالمی فوجداری عدالت سے علیحدگی اختیار کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ آئی سی سی قومی خودمختاری اور ملکی عدالتوں کے اختیارات کو متاثر کر رہی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا کی جانب سے عالمی فوجداری عدالت پر دباؤ میں اضافہ ہوا ہے۔ واضح رہے کہ آئی سی سی نے نومبر 2024 میں اسرائیلی وزیرِ اعظم بنیامین نیتن یاہو اور سابق وزیرِ دفاع یوآو گیلنٹ کے خلاف غزہ سے متعلق مبینہ جرائم کے الزام میں گرفتاری کے وارنٹ جاری کیے تھے۔
