پاکستان نے 21 ویں ورلڈ یوتھ اسکریبل چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے ساتویں مرتبہ عالمی ٹیم ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔
پاکستانی کھلاڑیوں نے مختلف کیٹیگریز میں بھی نمایاں کامیابیاں حاصل کیں۔ احمد سلمان نے انڈر 16، احد صولت فاطمی نے انڈر 14 اور تیمور وسیم نے انڈر 10 کا عالمی ٹائٹل جیتا، جبکہ مصطفیٰ فرحان انڈر 12 میں دوسرے نمبر پر رہے۔
چیمپئن شپ میں 11 ممالک کے 183 کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔
