ذات صلة

جمع

بحیرۂ احمر کے تاریخی خزانوں کی منفرد نمائش جدہ میں جاری

جدہ کے ریڈ سی میوزیم میں زیرِ آب دریافت...

صباحت بخاری نے ڈرامہ سیٹس پر فلرٹنگ سے متعلق اپنی رائے بیان کر دی

سینئر اداکارہ صباحت بخاری کا کہنا ہے کہ اگر...

خوفناک پوسٹر پر اعتراض، لندن میں ہارر فلم کا اشتہار ہٹا دیا گیا

لندن میں ہارر فلم "دی ممی" کے تشہیری پوسٹر...

دپیکا ککڑ کے اسلام قبول کرنے سے متعلق ساتھی اداکارہ کا نیا دعویٰ

بھارتی اداکارہ جیاتی بھاٹیا نے کہا ہے کہ دپیکا...

دپیکا ککڑ کے اسلام قبول کرنے سے متعلق ساتھی اداکارہ کا نیا دعویٰ

بھارتی اداکارہ جیاتی بھاٹیا نے کہا ہے کہ دپیکا ککڑ نے شعیب ابراہیم سے شادی کی خاطر نہیں بلکہ اپنی ذاتی اور روحانی سوچ کے تحت اسلام قبول کیا تھا۔

ایک انٹرویو میں جیاتی بھاٹیا کے مطابق دپیکا زندگی کے ایک مشکل مرحلے سے گزر رہی تھیں، جس دوران اجمیر شریف کی حاضری نے انہیں ذہنی سکون دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اسلام قبول کرنا دپیکا کا ذاتی فیصلہ تھا اور اس کا شادی سے کوئی تعلق نہیں تھا۔

انہوں نے یہ تاثر بھی رد کیا کہ دپیکا نے شوہر کے دباؤ میں مذہب تبدیل کیا۔ جیاتی کے مطابق دپیکا اور شعیب ہمیشہ ایک دوسرے کا بھرپور ساتھ دیتے رہے ہیں، خاص طور پر دپیکا کی بیماری کے دوران شعیب نے ہر قدم پر ان کی حمایت کی۔