ذات صلة

جمع

بحیرۂ احمر کے تاریخی خزانوں کی منفرد نمائش جدہ میں جاری

جدہ کے ریڈ سی میوزیم میں زیرِ آب دریافت...

صباحت بخاری نے ڈرامہ سیٹس پر فلرٹنگ سے متعلق اپنی رائے بیان کر دی

سینئر اداکارہ صباحت بخاری کا کہنا ہے کہ اگر...

خوفناک پوسٹر پر اعتراض، لندن میں ہارر فلم کا اشتہار ہٹا دیا گیا

لندن میں ہارر فلم "دی ممی" کے تشہیری پوسٹر...

دپیکا ککڑ کے اسلام قبول کرنے سے متعلق ساتھی اداکارہ کا نیا دعویٰ

بھارتی اداکارہ جیاتی بھاٹیا نے کہا ہے کہ دپیکا...

امریکا میں پولیس کتے کی مدد سے فرار ہونے والا ملزم گرفتار

امریکی شہر واشنگٹن میں پولیس نے طویل کوشش کے بعد ایک ملزم کو تربیت یافتہ پولیس کتے کی مدد سے گرفتار کر لیا۔

رپورٹس کے مطابق ملزم تقریباً 40 منٹ تک گاڑی میں موجود رہا اور گرفتاری سے بچنے کی کوشش کرتا رہا۔ آخرکار پولیس نے کتے کو گاڑی کی جانب بھیجا، جو کھڑکی کے راستے اندر داخل ہوا اور ملزم کو قابو میں لے لیا۔

پولیس نے ملزم کے خلاف نشے کی حالت میں گاڑی چلانے، گرفتاری سے فرار کی کوشش اور مزاحمت سمیت متعدد مقدمات درج کر لیے ہیں۔ کارروائی کا آغاز شہریوں کی جانب سے خطرناک ڈرائیونگ کی شکایات موصول ہونے کے بعد کیا گیا تھا۔