کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے اوکاڑہ میں کارروائی کرتے ہوئے بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ سے مبینہ طور پر وابستہ دو افراد کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار ملزمان عبدالعزیز اور ولایت شاہ کا تعلق پشاور سے ہے۔ ان کے قبضے سے چار کلو بارودی مواد، تین آئی ای ڈی بم، تین کلاشنکوف، نقد رقم اور دیگر مبینہ دہشتگردی کا سامان برآمد ہوا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان ساہیوال اور اوکاڑہ میں دہشتگردی کی کارروائیوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ دونوں کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
