محکمۂ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا جبکہ مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔
شہر کے چند علاقوں میں ہلکی بوندا باندی متوقع ہے۔ زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 33 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہ سکتا ہے، جبکہ سمندری ہوائیں تقریباً 18 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں اور فضا میں نمی کا تناسب 78 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کم سے کم درجۂ حرارت 28.5 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔
