ذات صلة

جمع

جوا ایپ تشہیر کیس، ڈکی بھائی سمیت ملزمان کی سماعت مؤخر

لاہور کی ضلع کچہری میں جوا ایپ کی تشہیر سے متعلق مقدمے کی سماعت بغیر کارروائی ستمبر کے پہلے ہفتے تک ملتوی کر دی گئی۔

عدالت میں یوٹیوبر سعد الرحمٰن المعروف ڈکی بھائی، ان کی اہلیہ اور دیگر ملزمان کے خلاف کیس کی سماعت ہونا تھی، تاہم جوڈیشل مجسٹریٹ نعیم وٹو کی تربیتی مصروفیات کے باعث کارروائی نہ ہو سکی۔

واضح رہے کہ قومی سائبر کرائم تحقیقاتی ادارے نے ملزمان کے خلاف جوا ایپ کی تشہیر کے الزام میں مقدمہ درج کر رکھا ہے۔