دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کے نظام میں خرابی کے باعث کراچی میں پانی کی فراہمی متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔
کراچی واٹر اینڈ سیورج کارپوریشن کے مطابق کیبل فالٹ کے باعث تین پمپ عارضی طور پر بند ہیں، جبکہ تکنیکی عملہ خرابی دور کرنے میں مصروف ہے۔
دوسری جانب کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ متعلقہ فیڈر کے فالٹ کا کمپنی کے نظام سے تعلق نہیں، جبکہ دھابیجی اسٹیشن کی 22 میں سے 19 پمپنگ موٹرز کو معمول کے مطابق بجلی فراہم کی جا رہی ہے اور مسئلے کے حل کے لیے متعلقہ اداروں سے رابطہ برقرار ہے۔
