ذات صلة

جمع

کلغی دار چڑیا، صحرا کی فطرت سے ہم آہنگ منفرد پرندہ

سعودی عرب کے حدودِ شمالیہ میں پائی جانے والی...

جازان کے پہاڑی علاقے العارضہ سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گئے

سعودی عرب کے جازان ریجن کی العارضہ کمشنری اپنے...

سونم وانگچک سے بھوک ہڑتال ختم کرنے کی سلمان خان کی اپیل

بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے سماجی کارکن سونم...

عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی نے اپنی آخری آرام گاہ سے متعلق انکشاف کر دیا

پاکستان کے معروف گلوکار عطاء اللہ خان عیسیٰ خیلوی...

سعودی عرب میں بدعنوانی کے خلاف کریک ڈاؤن، متعدد افراد گرفتار

سعودی انسدادِ بدعنوانی اتھارٹی (نزاہہ) نے رشوت ستانی اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے مختلف مقدمات میں سرکاری ملازمین، تاجروں اور غیر ملکی افراد سمیت متعدد ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

حکام کے مطابق ایک تاجر کو دو کنٹینرز کی غیر قانونی کلیئرنس کے لیے 16 لاکھ ریال رشوت کی پیشکش کرنے پر گرفتار کیا گیا، جبکہ مختلف سرکاری محکموں کے کئی ملازمین بھی رشوت لینے کے الزامات میں حراست میں لیے گئے۔

نزاہہ کا کہنا ہے کہ وزارتِ صحت، وزارتِ توانائی، پاسپورٹ اور کسٹمز سمیت دیگر اداروں سے تعلق رکھنے والے افراد کے خلاف بھی کارروائیاں کی گئی ہیں، جبکہ بدعنوانی کے خاتمے کے لیے تحقیقات کا عمل جاری ہے۔