ذات صلة

جمع

سعودی عرب اور امریکا کے درمیان پرامن جوہری تعاون کا معاہدہ طے

سعودی عرب اور امریکا نے جوہری توانائی کے پرامن...

فواد خان کے نئے انداز نے سوشل میڈیا پر بحث چھیڑ دی

پاکستان کے معروف اداکار اور گلوکار فواد خان کی...

رضوان علی جعفری نے ارینج میرج کے فیصلے کی وجہ بتا دی

پاکستانی اداکار اور ماڈل رضوان علی جعفری نے انکشاف...

جہلم میں ملازمت کا جھانسہ دے کر خاتون فروخت، 5 ملزمان گرفتار

جہلم میں ملازمت کا جھانسہ دے کر ایک خاتون کو مبینہ طور پر فروخت کرنے کا انکشاف سامنے آیا ہے۔

پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون کو روہتاس روڈ پر واقع ایک مکان میں قید رکھا گیا تھا، جہاں سے موقع ملنے پر وہ فرار ہو کر صدر تھانے پہنچ گئی۔

متاثرہ خاتون کا الزام ہے کہ اسے دھوکے سے ایک خاتون کے ہاتھ فروخت کیا گیا، جہاں اس سے زبردستی جسم فروشی کرائی جاتی رہی، جبکہ ملزمہ کے 2 بیٹوں اور 2 بھتیجوں نے بھی مبینہ طور پر اسے زیادتی کا نشانہ بنایا۔

پولیس نے مقدمہ درج کرکے 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے، جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔