ایران کے سابق رہبرِ اعلیٰ آیت اللہ سید علی خامنہ ای کا جسدِ خاکی عراق کے شہر نجف پہنچا دیا گیا، جہاں عراقی حکام، ایرانی وفد اور بڑی تعداد میں عوام نے استقبال کیا۔
جسدِ خاکی کو امام علیؑ کے روضے پر حاضری کے لیے لے جایا جائے گا، جبکہ بعد ازاں کربلا میں امام حسینؑ کے روضے پر بھی منتقل کیا جائے گا۔ ایران میں نمازِ جنازہ اور جنازے کے جلوس میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ رپورٹس کے مطابق تدفین 9 جولائی کو مشہد میں امام علی رضاؑ کے روضے کے احاطے میں کی جائے گی۔
