ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے واضح کیا ہے کہ اگر دھمکیوں کا سلسلہ جاری رہا تو امریکا کے ساتھ حتمی معاہدے پر مذاکرات آگے نہیں بڑھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ طے شدہ مفاہمتی نکات کا احترام ضروری ہے اور ایران کسی دباؤ کے تحت فیصلے نہیں کرے گا۔ ادھر ایرانی قیادت نے بھی معاہدے پر عملدرآمد کو ممکن قرار دیتے ہوئے کہا کہ اختلافات کے باوجود سفارتی عمل جاری رکھا جا سکتا ہے۔
