اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم پر بینک فراڈ کا شکار نابینا خاتون کو ایک کروڑ 92 لاکھ روپے واپس مل گئے۔ عدالت نے بقایا رقم کی وصولی کے لیے سزا یافتہ سابق بینک مینجر کی دو گاڑیاں بھی متاثرہ خاتون کے حوالے کرنے کا حکم دیا ہے۔
عدالت نے ایف آئی اے کو ہدایت کی ہے کہ گاڑیاں ایک ہفتے کے اندر ریکور کرکے رپورٹ پیش کی جائے۔ ملزم پہلے ہی مالی فراڈ کیس میں سزا کاٹ رہا ہے، جبکہ اس کی سزا کے خلاف اپیل بھی مسترد کر دی گئی۔ کیس کی مزید سماعت 7 جولائی کو ہوگی۔
