ایران کے صوبہ کرمانشاہ کے شہر پاوہ میں نامعلوم مسلح افراد کے حملے میں پاسدارانِ انقلاب (IRGC) کے دو اہلکار ہلاک جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے۔ ایرانی حکام کے مطابق حملہ اہلکاروں کی رہائش گاہ کے باہر کیا گیا، جبکہ واقعے کی تحقیقات اور حملہ آوروں کی تلاش جاری ہے۔
