امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو اور خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف نے ایوانِ نمائندگان کے ارکان کو ایران سے ہونے والی مفاہمتی یادداشت اور جوہری مذاکرات پر بریفنگ دی۔ حکام نے کہا کہ امریکا کا ہدف ایسا معاہدہ ہے جس کے تحت ایران اعلیٰ درجے کی افزودہ یورینیم نہ رکھ سکے۔ بریفنگ میں ایرانی تیل پر پابندیوں، آبنائے ہرمز کی صورتحال اور آئندہ مذاکرات پر بھی گفتگو ہوئی۔
