ذات صلة

جمع

کلغی دار چڑیا، صحرا کی فطرت سے ہم آہنگ منفرد پرندہ

سعودی عرب کے حدودِ شمالیہ میں پائی جانے والی...

جازان کے پہاڑی علاقے العارضہ سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گئے

سعودی عرب کے جازان ریجن کی العارضہ کمشنری اپنے...

سونم وانگچک سے بھوک ہڑتال ختم کرنے کی سلمان خان کی اپیل

بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے سماجی کارکن سونم...

عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی نے اپنی آخری آرام گاہ سے متعلق انکشاف کر دیا

پاکستان کے معروف گلوکار عطاء اللہ خان عیسیٰ خیلوی...

طلاق کی افواہیں مسترد، سوہائے علی ابڑو نے شوہر اور بیٹی کے ساتھ تصاویر شیئر کر دیں

اداکارہ سوہائے علی ابڑو نے اپنی طلاق سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی افواہوں کی تردید کرتے ہوئے اپنے شوہر اور بیٹی کے ساتھ نئی تصاویر شیئر کر دی ہیں۔

گزشتہ کچھ عرصے سے ان کی نجی زندگی کے حوالے سے قیاس آرائیاں جاری تھیں، جس کی وجہ سوشل میڈیا پر ان کے شوہر سے متعلق اپ ڈیٹس کی کمی بتائی جا رہی تھی۔ اس صورتحال کے باعث علیحدگی سے متعلق افواہیں زور پکڑ گئیں۔

تاہم اداکارہ نے اپنی حالیہ پوسٹ میں اپنے شوہر شہزار محمد اور بیٹی کے ہمراہ خوشگوار تصاویر شیئر کر کے ان تمام خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا ہے۔ تصاویر میں تینوں کو ایک خوش و خرم خاندان کے طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔

اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں اپنے شوہر کو بہترین والد اور ایک خاص انسان قرار دیتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔