ذات صلة

جمع

کلغی دار چڑیا، صحرا کی فطرت سے ہم آہنگ منفرد پرندہ

سعودی عرب کے حدودِ شمالیہ میں پائی جانے والی...

جازان کے پہاڑی علاقے العارضہ سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گئے

سعودی عرب کے جازان ریجن کی العارضہ کمشنری اپنے...

سونم وانگچک سے بھوک ہڑتال ختم کرنے کی سلمان خان کی اپیل

بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے سماجی کارکن سونم...

عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی نے اپنی آخری آرام گاہ سے متعلق انکشاف کر دیا

پاکستان کے معروف گلوکار عطاء اللہ خان عیسیٰ خیلوی...

مامیا شاہ جعفر اور ارسلان بٹ کا تنازع ختم، معاملہ عدالت سے باہر طے

اداکارہ مامیا شاہ جعفر اور اداکار ارسلان بٹ کے درمیان جاری قانونی تنازع عدالت سے باہر باہمی رضامندی سے حل ہو گیا ہے، جس کے بعد کیس باضابطہ طور پر ختم ہو گیا ہے۔

ابتدائی طور پر مامیا شاہ جعفر کی جانب سے ایک ساتھی فنکار پر ہراسانی کے الزامات عائد کیے گئے تھے، جن کے بعد ارسلان بٹ نے ان کی تردید کرتے ہوئے قانونی کارروائی شروع کی تھی۔ معاملہ بڑھتے ہوئے عدالت اور متعلقہ اداروں تک جا پہنچا تھا۔

بعد ازاں دونوں فریقین نے باہمی مشاورت کے بعد تمام شکایات اور الزامات واپس لیتے ہوئے تصفیے پر اتفاق کیا۔ ارسلان بٹ نے سوشل میڈیا پر اس پیش رفت کی تصدیق کرتے ہوئے عوام سے اپیل کی ہے کہ اس معاملے کو مزید زیرِ بحث نہ لایا جائے۔

اس پیش رفت کے بعد شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے دونوں فنکاروں کے درمیان تنازع کا باضابطہ اختتام ہو گیا ہے۔