ذات صلة

جمع

لاہور کی تین بہنوں کا عالمی کوچنگ کورس مکمل کرنے کا منفرد اعزاز

لاہور کی تین سگی بہنوں نے ایک ساتھ ورلڈ ایتھلیٹکس کے سی ای سی ایس لیول ون کوچنگ کورس کو کامیابی سے مکمل کر لیا۔ تینوں بہنیں ایک اسپورٹس فیملی سے تعلق رکھتی ہیں، جن کے دادا اور والد بھی قومی سطح کے کھلاڑی رہ چکے ہیں۔

یہ کورس پاکستان ایتھلیٹکس فیڈریشن کے زیرِ اہتمام لاہور میں منعقد ہوا، جس میں سینئر کوچز کے ساتھ یہ طالبات بھی شامل تھیں۔ کامیابی کے بعد تینوں بہنوں نے کہا کہ انہوں نے تربیتی کورس کو بہت سیکھنے اور لطف اندوز ہونے والا تجربہ قرار دیا ہے اور مستقبل میں مزید اعلیٰ سطح کے کوچنگ کورسز مکمل کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔