ذات صلة

جمع

اطالوی وزیرِ اعظم نے سگریٹ نوشی ترک کرنے کا اعلان کر دیا

اٹلی کی وزیرِ اعظم جارجیا میلونی نے بتایا ہے کہ انہوں نے گزشتہ ماہ سگریٹ نوشی چھوڑ دی ہے۔ جی سیون اجلاس کے موقع پر عالمی رہنماؤں سے غیر رسمی گفتگو کے دوران انہوں نے اس فیصلے کا ذکر کیا، جس پر دیگر رہنماؤں نے انہیں مبارک باد اور خراجِ تحسین پیش کیا۔ جارجیا میلونی اس سے قبل بھی کئی برس تک سگریٹ نوشی سے دور رہ چکی ہیں، تاہم بعد میں دوبارہ اس عادت میں مبتلا ہو گئی تھیں۔ اب انہوں نے ایک بار پھر اس عادت کو ترک کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔