بھارت اگرچہ جی 7 کا مستقل رکن نہیں، تاہم اس کی بڑی معیشت، وسیع آبادی اور عالمی امور میں بڑھتے ہوئے کردار کے باعث اسے اکثر اجلاسوں میں بطور مہمان مدعو کیا جاتا ہے۔ ماحولیاتی تبدیلی، ٹیکنالوجی اور عالمی اقتصادی معاملات میں اس کی شمولیت بھی اس اہمیت کی ایک وجہ سمجھی جاتی ہے۔
جی 7 کیا ہے؟
جی 7 دنیا کی سات بڑی ترقی یافتہ معیشتوں کا ایک اہم فورم ہے، جس میں امریکا، برطانیہ، فرانس، جرمنی، اٹلی، جاپان اور کینیڈا شامل ہیں۔ یہ فورم عالمی معیشت، سلامتی، تجارت اور دیگر بین الاقوامی مسائل پر مشاورت اور تعاون کے لیے کام کرتا ہے۔
