کوہاٹ میں محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے تین دہشت گردوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ آپریشن کے دوران ملزمان کے قبضے سے کلاشنکوف سمیت مختلف ہتھیار بھی برآمد کیے گئے۔
سی ٹی ڈی کے مطابق چند مشتبہ افراد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، جن کی تلاش کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔
ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی نے کامیاب کارروائی پر اہلکاروں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ صوبے میں دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے اقدامات جاری رہیں گے۔
