بھارتی گلوکار گرو رندھاوا کے دہلی میں واقع فٹنس جم پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر دی۔ واقعہ پشم وہار کے علاقے میں پیش آیا جہاں موٹر سائیکل سوار حملہ آوروں نے متعدد گولیاں چلائیں، تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس نے موقع سے شواہد اکٹھے کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ بعض میڈیا رپورٹس میں اس واقعے کو گینگ دھمکیوں سے جوڑا جا رہا ہے، تاہم حکام نے ابھی تک کوئی حتمی تصدیق نہیں کی۔
