ذات صلة

جمع

العرمہ سیزن میں ریکارڈ شرکت، 8 لاکھ سے زائد سیاح شریک

امام عبدالعزیز بن محمد رائل ریزرو ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے...

سعودی عرب میں شدید گرمی کی پیشگوئی، جون سب سے گرم مہینہ قرار

سعودی عرب کے قومی موسمیاتی مرکز نے رواں موسم...

گیمبلنگ ایپ کیس: ڈکی بھائی کی اہلیہ کی عبوری ضمانت میں توسیع

لاہور کی سیشن کورٹ نے یوٹیوبر سعد الرحمٰن المعروف...

اسرائیلی کارروائی: فلسطینی خواتین کھلاڑی سمیت متعدد گرفتار

فلسطینی فٹبال ایسوسی ایشن کے مطابق اسرائیلی فورسز نے...

سعودی ریزرو میں 100 سال بعد نایاب ایشیائی جنگلی گدھے کی پیدائش

سعودی عرب کے ایک قدرتی ریزرو میں تقریباً ایک صدی بعد انتہائی نایاب ایشیائی جنگلی گدھے (اونیجر/گورخر) کی پہلی پیدائش ریکارڈ کی گئی ہے، جسے ماہرین جنگلی حیات کے تحفظ کی بڑی کامیابی قرار دے رہے ہیں۔

سعودی خبر رساں ایجنسی کے مطابق یہ پیدائش شہزادہ محمد بن سلمان رائل ریزرو میں فطری حیات کی بحالی کے پروگرام کے تحت ہوئی، جس کا مقصد خطے کی مقامی و تاریخی انواع کو دوبارہ ان کے قدرتی ماحول میں بسانا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس نایاب نسل کی پیدائش جون 2025 میں ہوئی تھی تاہم اس کا اعلان بعد میں کیا گیا۔ ابتدائی سال کو اس نوع کی بقا کے لیے انتہائی حساس مرحلہ سمجھا جاتا ہے۔

حکام کے مطابق اس منصوبے کے تحت مختلف ممالک سے جنگلی گدھوں کی منتقلی بھی کی گئی ہے تاکہ جینیاتی تنوع کو بہتر بنایا جا سکے اور نسل کی بقا کو یقینی بنایا جا سکے۔