قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر محمد عامر نے مبینہ طور پر برطانوی شہریت حاصل کر لی ہے۔ یہ بات ان کی سوشل میڈیا پوسٹ سے سامنے آئی ہے جس میں اس حوالے سے اشارہ دیا گیا۔
محمد عامر نے پاکستان کی جانب سے 36 ٹیسٹ، 61 ون ڈے اور 62 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے اور 2009 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اور 2017 کی چیمپئنز ٹرافی جیتنے والی ٹیم کا حصہ رہے۔
رپورٹس کے مطابق وہ پہلے ہی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر ہو چکے ہیں اور ماضی میں واضح کر چکے ہیں کہ وہ کسی اور ملک کی نمائندگی نہیں کریں گے۔
