ذات صلة

جمع

کلغی دار چڑیا، صحرا کی فطرت سے ہم آہنگ منفرد پرندہ

سعودی عرب کے حدودِ شمالیہ میں پائی جانے والی...

جازان کے پہاڑی علاقے العارضہ سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گئے

سعودی عرب کے جازان ریجن کی العارضہ کمشنری اپنے...

سونم وانگچک سے بھوک ہڑتال ختم کرنے کی سلمان خان کی اپیل

بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے سماجی کارکن سونم...

عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی نے اپنی آخری آرام گاہ سے متعلق انکشاف کر دیا

پاکستان کے معروف گلوکار عطاء اللہ خان عیسیٰ خیلوی...

میٹا میں بڑی تبدیلیاں، ہزاروں ملازمین فارغ

امریکی ٹیکنالوجی کمپنی میٹا نے بڑے پیمانے پر ملازمین کو فارغ کرنے کا عمل شروع کر دیا ہے، جس کے تحت تقریباً 8 ہزار افراد متاثر ہوں گے۔

کمپنی کے مطابق یہ فیصلہ اخراجات کم کرنے، ادارہ جاتی ڈھانچے کو مزید مؤثر بنانے اور مصنوعی ذہانت پر بڑھتی سرمایہ کاری کے باعث کیا گیا ہے۔ متاثرہ ملازمین کو تنخواہوں اور طبی سہولتوں پر مشتمل خصوصی پیکجز بھی دیے جا رہے ہیں۔

میٹا نے ساتھ ہی ہزاروں ملازمین کو نئی مصنوعی ذہانت ٹیموں میں منتقل کرنے کا اعلان بھی کیا ہے، جبکہ کمپنی آئندہ برسوں میں جدید ٹیکنالوجی اور ڈیٹا سینٹرز پر بھاری سرمایہ کاری کا ارادہ رکھتی ہے۔

ماہرین کے مطابق مصنوعی ذہانت کے تیزی سے پھیلاؤ کے باعث ٹیکنالوجی شعبے میں ملازمتوں کے انداز میں بڑی تبدیلیاں دیکھنے میں آ رہی ہیں۔