ذات صلة

جمع

دورہ اسلام آباد مثبت اور نتیجہ خیز رہا، ایرانی وزیر خارجہ

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اسلام آباد کے دورے کو مفید قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی حکام کے ساتھ مثبت اور اہم مشاورت ہوئی۔ انہوں نے بتایا کہ علاقائی صورتحال، مذاکرات اور آبنائے ہرمز سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، جبکہ روس کے ساتھ بھی قریبی رابطے جاری ہیں۔ عباس عراقچی نے کہا کہ موجودہ حالات میں باہمی ہم آہنگی اور مشاورت نہایت اہم ہے۔