صومالیہ کے قریب بحری قزاقوں نے ایک آئل ٹینکر پر قبضہ کر لیا، جس میں 11 پاکستانیوں سمیت عملے کے افراد یرغمال بنے ہوئے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق جہاز پر چند روز قبل حملہ کیا گیا تھا، جبکہ پاکستانی عملے سے تاحال رابطہ نہیں ہو سکا۔ اہلِ خانہ نے حکومت سے فوری اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق انڈونیشین کپتان کی رہائی کے لیے بات چیت جاری ہے، تاہم صورتحال بدستور تشویشناک ہے۔
