کنگ عبدالعزیز رائل ریزرو ڈیویلپمنٹ اتھارٹی نے اعلان کیا ہے کہ ریزرو میں 6 لاکھ 14 ہزار ہیکٹر سے زائد اراضی کو بحال کر دیا گیا ہے، جو قومی ماحولیاتی ہدف کا تقریباً 60 فیصد ہے۔
اتھارٹی کے مطابق یہ پیش رفت سعودی گرین انیشیٹو اور وژن 2030 کے اہداف کے مطابق ہے، جس کے تحت 2030 تک 25 لاکھ ہیکٹر زمین کی بحالی کا ہدف رکھا گیا ہے۔
حکام کے مطابق اس منصوبے کے ذریعے مٹی کی بہتری، جنگلی حیات کے تحفظ اور حیاتیاتی تنوع میں اضافہ کیا جا رہا ہے، جبکہ اب تک لاکھوں درخت بھی لگائے جا چکے ہیں۔
