ذات صلة

جمع

مومنہ اقبال کی شادی کی تاریخ کا اعلان، نکاح یکم جون کو ہوگا

اداکارہ مومنہ اقبال کی شادی کی تاریخ سامنے آ...

ڈرامہ سیٹ پر بدسلوکی: اداکارہ عصمت زیدی کا انکشاف

سینئر اداکارہ عصمت زیدی نے شوبز انڈسٹری میں کام...

پی سی بی کے سینئر اسکورر نجم السعید انتقال کر گئے

پاکستان کرکٹ بورڈ کے تجربہ کار اسکورر نجم السعید...

فیفا رینکنگ: فرانس دوبارہ دنیا کی نمبر ون ٹیم

فیفا کی تازہ ورلڈ رینکنگ میں فرانس ایک بار پھر پہلے نمبر پر آ گیا ہے، جس نے 2018 کے بعد پہلی مرتبہ ٹاپ پوزیشن حاصل کی۔

نئی درجہ بندی کے مطابق اسپین دوسرے اور ارجنٹینا تیسرے نمبر پر موجود ہیں، جبکہ پرتگال ایک درجہ بہتری کے بعد پانچویں اور برازیل چھٹے نمبر پر ہے۔

ٹاپ 50 ٹیموں میں ترکیہ، آئیوری کوسٹ، سویڈن اور تیونس نے نمایاں ترقی کی، جبکہ ویتنام نے 9 درجے چھلانگ لگا کر سب سے زیادہ بہتری دکھائی۔

دوسری جانب ورلڈ کپ 2026 کے لیے کوالیفائی کرنے والی 48 ٹیموں میں سے 37 ٹاپ 50 میں شامل ہیں، تاہم اٹلی، ڈنمارک اور نائجیریا ٹاپ 30 میں ہونے کے باوجود ایونٹ سے باہر ہو گئی ہیں۔

پاکستان کو میانمار کے خلاف شکست کے بعد نقصان اٹھانا پڑا اور قومی ٹیم رینکنگ میں تنزلی کے بعد 202 ویں نمبر پر آ گئی ہے۔