ذات صلة

جمع

سعودی پولٹری پیداوار 14 لاکھ ٹن سے تجاوز کرگئی

سعودی عرب میں پولٹری کے شعبے نے 2026 کے...

سعودی عرب میں پاکستانی فوج پہلے سے موجود، آئی ایس پی آر

پاکستانی فوج سعودی عرب میں مختلف صلاحیتوں اور شعبوں...

جرمن خفیہ ایجنسی کے سابق سربراہ گرفتار

جرمنی کی وفاقی خفیہ ایجنسی بی این ڈی کے...

سائبیریا میں طاعون کی وباء کی خبر مسترد

روس کے صدارتی محل کریملن نے سائبیریا میں طاعون...

فلسطینی ماں کی جنگ میں بیٹے کی پیدائش

غزہ سے تعلق رکھنے والی فلسطینی خاتون امل العبادیہ...

مکہ میں پانچویں صدی ہجری کے نایاب قرآن نسخے کی نمائش

مکہ مکرمہ کے حرا کلچرل ڈسٹرکٹ میں واقع قرآن میوزیم میں پانچویں صدی ہجری کا ایک نایاب قرآن نسخہ نمائش کے لیے پیش کیا گیا ہے۔

یہ تاریخی نسخہ چھ چمڑے کے صفحات پر اندلسی خط میں تحریر کیا گیا ہے اور سورہ الزخرف کی آیات مبارکہ پر مشتمل ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ نسخہ اسلامی خطاطی اور تزئین و آرائش کے فن کے ارتقا کا اہم ثبوت ہے۔

نسخے میں وقت کے اثرات واضح ہیں، بعض حروف کی سیاہی ماند ہو چکی ہے جبکہ قرأت کی سہولت کے لیے سرخ رنگ کی علامات شامل کی گئی ہیں۔

یہ قیمتی نسخہ کنگ عبدالعزیز لائبریری کے ذخیرے میں محفوظ ہے اور اسلامی ورثے کے تحفظ اور تحقیق میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ نمائش کا مقصد قرآن کریم کی تاریخی اور ثقافتی اہمیت کو عوام کے سامنے لانا ہے۔