ذات صلة

جمع

کلغی دار چڑیا، صحرا کی فطرت سے ہم آہنگ منفرد پرندہ

سعودی عرب کے حدودِ شمالیہ میں پائی جانے والی...

جازان کے پہاڑی علاقے العارضہ سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گئے

سعودی عرب کے جازان ریجن کی العارضہ کمشنری اپنے...

سونم وانگچک سے بھوک ہڑتال ختم کرنے کی سلمان خان کی اپیل

بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے سماجی کارکن سونم...

عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی نے اپنی آخری آرام گاہ سے متعلق انکشاف کر دیا

پاکستان کے معروف گلوکار عطاء اللہ خان عیسیٰ خیلوی...

پاکستانی نژاد نیما شیخ کا کارنامہ، اسکاٹ لینڈ کی پہلی کرکٹر جنہیں نیشنل اسپورٹس اسکالرشپ ملی

پاکستانی نژاد اسکاٹش کرکٹر نیما شیخ نے تاریخ رقم کر دی، وہ اسکاٹ لینڈ کی پہلی کرکٹر بن گئی ہیں جنہیں “وننگ اسٹوڈنٹس 100 اسکاٹ لینڈ نیشنل اسپورٹس اسکالرشپ” سے نوازا گیا ہے۔

نیما شیخ کا کہنا ہے کہ یہ ان کے لیے بڑے فخر کی بات ہے کہ وہ مرد و خواتین کرکٹرز میں پہلی ہیں جنہوں نے یہ اعزاز حاصل کیا۔ گلاسکو یونیورسٹی میں اکاؤنٹینسی اور فنانس کی طالبہ نیما 2023 میں اسکاٹ لینڈ کے لیے ڈیبیو کر چکی ہیں اور اب تک دو ون ڈے اور سات ٹی ٹوئنٹی میچز کھیل چکی ہیں۔

اس پروگرام کے تحت 31 مختلف کھیلوں سے تعلق رکھنے والے 105 طلبا کو تعلیم اور کھیل دونوں میں کامیابی کے لیے معاونت فراہم کی جائے گی۔