ذات صلة

جمع

کلغی دار چڑیا، صحرا کی فطرت سے ہم آہنگ منفرد پرندہ

سعودی عرب کے حدودِ شمالیہ میں پائی جانے والی...

جازان کے پہاڑی علاقے العارضہ سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گئے

سعودی عرب کے جازان ریجن کی العارضہ کمشنری اپنے...

سونم وانگچک سے بھوک ہڑتال ختم کرنے کی سلمان خان کی اپیل

بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے سماجی کارکن سونم...

عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی نے اپنی آخری آرام گاہ سے متعلق انکشاف کر دیا

پاکستان کے معروف گلوکار عطاء اللہ خان عیسیٰ خیلوی...

سعودی جوہری صلاحیت سے متعلق امریکی ماہر کا پرانا بیان دوبارہ موضوعِ بحث

واشنگٹن میں دیے گئے ایک پرانے انٹرویو کی ویڈیو سوشل میڈیا پر دوبارہ گردش کر رہی ہے، جس میں سابق امریکی انٹیلی جنس افسر Duane Clarridge نے سعودی عرب کی جوہری صلاحیت سے متعلق متنازعٰ دعویٰ کیا تھا۔

جولائی 2015 کے اس انٹرویو میں انہوں نے کہا تھا کہ سعودی عرب کے پاس پہلے ہی جوہری ہتھیار موجود ہیں۔ ان کا مؤقف تھا کہ ماضی میں سعودی عرب نے پاکستان کے جوہری پروگرام کے لیے مالی معاونت کی اور اس کے بدلے میں اسے جوہری صلاحیت تک رسائی حاصل ہوئی۔

یہ ویڈیو حالیہ کشیدگی، خصوصاً ایران اور اسرائیل کے درمیان تنازع کے تناظر میں دوبارہ زیرِ بحث آئی ہے۔ تاہم ان دعوؤں کی سرکاری سطح پر کبھی تصدیق نہیں کی گئی، اور ماہرین ایسے بیانات کو ذاتی رائے قرار دیتے ہیں، نہ کہ کسی مستند سرکاری مؤقف کا حصہ۔