ذات صلة

جمع

کلغی دار چڑیا، صحرا کی فطرت سے ہم آہنگ منفرد پرندہ

سعودی عرب کے حدودِ شمالیہ میں پائی جانے والی...

جازان کے پہاڑی علاقے العارضہ سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گئے

سعودی عرب کے جازان ریجن کی العارضہ کمشنری اپنے...

سونم وانگچک سے بھوک ہڑتال ختم کرنے کی سلمان خان کی اپیل

بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے سماجی کارکن سونم...

عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی نے اپنی آخری آرام گاہ سے متعلق انکشاف کر دیا

پاکستان کے معروف گلوکار عطاء اللہ خان عیسیٰ خیلوی...

ٹرمپ کی گردن پر سرخی سے صحت سے متعلق قیاس آرائیاں

ڈونلڈ ٹرمپ ایک عوامی تقریب کے دوران اپنی گردن پر نمایاں سرخ نشان کے باعث دوبارہ خبروں میں آ گئے، جس کے بعد سوشل میڈیا اور سیاسی حلقوں میں ان کی صحت سے متعلق بحث شروع ہو گئی۔

صدر کے ذاتی معالج ڈاکٹر شان باربیلا نے وضاحت کی کہ یہ سرخی کسی سنجیدہ مسئلے کی علامت نہیں بلکہ جلد کے حفاظتی علاج کے لیے استعمال کی جانے والی ایک عام کریم کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے CNN کو دیے گئے انٹرویو میں بتایا کہ صدر ایک ہفتے تک یہ علاج جاری رکھیں گے اور سرخی کچھ عرصہ برقرار رہ سکتی ہے۔

یاد رہے کہ چند ہفتے قبل ان کے ہاتھوں پر بھی نیل کے نشانات دیکھے گئے تھے، جنہیں صدر نے زیادہ مصافحہ اور اسپرین کے استعمال کا نتیجہ قرار دیا تھا۔

معالج کے مطابق صدر کی مجموعی صحت بہتر ہے، تاہم سوشل میڈیا پر اس معاملے پر مختلف آرا سامنے آ رہی ہیں، جہاں کچھ افراد نے تشویش ظاہر کی جبکہ دیگر نے اسے عمر کے لحاظ سے معمول کا معاملہ قرار دیا۔