ذات صلة

جمع

مکہ میوزیم میں صدیوں پرانے نایاب قرآنی نسخے کی نمائش

مکہ مکرمہ کے حرا کلچرل ڈسٹرکٹ میں قائم قرآن...

سارہ چوہدری نے شادی ٹوٹنے کی اصل وجہ بتا دی

سابق پاکستانی اداکارہ سارہ چوہدری نے شادی کے بعد...

مومنہ اقبال ہراسانی کیس: پنجاب اسمبلی کے رکن کے خلاف مقدمہ درج

اداکارہ مومنہ اقبال کو مبینہ طور پر ہراساں اور...

دو گیس فیلڈز کی بندش کے باعث گیس بحران کا خدشہ

دو گیس فیلڈز کی بندش کے نتیجے میں سوئی سدرن کے نظام میں گیس کی قلت کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے، جس کے باعث صارفین کو آج کئی گھنٹوں تک مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق گیس کی فراہمی میں کمی کا اثر خاص طور پر دوپہر 2 بجے سے شام 7 بجے تک زیادہ محسوس کیا جائے گا، جب طلب میں اضافہ ہوتا ہے۔

سوئی سدرن کے حکام کا کہنا ہے کہ وہ صورتحال پر قابو پانے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں، تاہم عارضی طور پر گیس پریشر میں کمی یا لوڈشیڈنگ کا سامنا ہو سکتا ہے۔

صارفین کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ گیس کا استعمال احتیاط سے کریں تاکہ اس دوران مشکلات کو کم کیا جا سکے۔