اداکارہ مومنہ اقبال نے انسٹاگرام پر ایک مبہم بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ طویل عرصے سے خاموش ہیں، لیکن اگر ضرورت پڑی تو تمام حقائق اور شواہد عوام کے سامنے لائیں گی۔ انہوں نے اپنے خاندان کو درپیش مشکلات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وقت آنے پر سچ خود سامنے آ جائے گا، تاہم اپنے بیان میں کسی فرد یا واقعے کا نام نہیں لیا۔
