ذات صلة

جمع

کلغی دار چڑیا، صحرا کی فطرت سے ہم آہنگ منفرد پرندہ

سعودی عرب کے حدودِ شمالیہ میں پائی جانے والی...

جازان کے پہاڑی علاقے العارضہ سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گئے

سعودی عرب کے جازان ریجن کی العارضہ کمشنری اپنے...

سونم وانگچک سے بھوک ہڑتال ختم کرنے کی سلمان خان کی اپیل

بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے سماجی کارکن سونم...

عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی نے اپنی آخری آرام گاہ سے متعلق انکشاف کر دیا

پاکستان کے معروف گلوکار عطاء اللہ خان عیسیٰ خیلوی...

مشرقِ وسطیٰ کشیدگی کے بعد پاک افغان فضائی حدود پر غیر معمولی دباؤ

ایران پر ایران کے خلاف امریکا اور اسرائیل کی کارروائیوں کے بعد خطے میں فضائی آپریشن متاثر ہوا ہے، جس کے نتیجے میں پاکستان اور افغانستان کی فضائی حدود سے گزرنے والی پروازوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق پاک افغان روٹس اس وقت دنیا کے مصروف ترین فضائی راستوں میں شمار ہو رہے ہیں کیونکہ کئی بین الاقوامی ایئر لائنز نے متبادل راستے اختیار کر لیے ہیں۔

ادھر مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال کے باعث 11 غیر ملکی پروازیں گزشتہ تین روز سے پاکستانی ایئرپورٹس پر رکی ہوئی ہیں۔ ملتان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایک غیر ملکی پرواز تین دن سے روانگی کی منتظر ہے، جبکہ سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بھی دو غیر ملکی ایئر لائنز کی پروازیں تاحال اڑان نہیں بھر سکیں۔

حکام صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں اور فضائی آپریشن کو معمول پر لانے کی کوششیں جاری ہیں۔