پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے بتایا ہے کہ وزیراعلیٰ کی ہدایت پر شہریوں سے بسنت تہوار ذمہ داری اور حفاظتی تدابیر کے ساتھ منانے کی اپیل کی گئی ہے۔
لاہور میں 6 سے 8 فروری تک شہریوں کو مفت سفری سہولت دی جائے گی، جس کے تحت میٹرو بس، اورنج لائن ٹرین اور رکشا سروس بلا معاوضہ دستیاب ہوں گی۔
انہوں نے کہا کہ شہر میں فضائی آلودگی کی سطح بہتر بنانے کے لیے عوام کو ذاتی گاڑیوں کے بجائے پبلک ٹرانسپورٹ استعمال کرنی چاہیے۔ اس کے علاوہ صنعتی دھوئیں اور آلودگی پھیلانے والے ذرائع کے خلاف کارروائیاں بھی جاری ہیں۔
