ذات صلة

جمع

سعودی پولٹری پیداوار 14 لاکھ ٹن سے تجاوز کرگئی

سعودی عرب میں پولٹری کے شعبے نے 2026 کے...

سعودی عرب میں پاکستانی فوج پہلے سے موجود، آئی ایس پی آر

پاکستانی فوج سعودی عرب میں مختلف صلاحیتوں اور شعبوں...

جرمن خفیہ ایجنسی کے سابق سربراہ گرفتار

جرمنی کی وفاقی خفیہ ایجنسی بی این ڈی کے...

سائبیریا میں طاعون کی وباء کی خبر مسترد

روس کے صدارتی محل کریملن نے سائبیریا میں طاعون...

فلسطینی ماں کی جنگ میں بیٹے کی پیدائش

غزہ سے تعلق رکھنے والی فلسطینی خاتون امل العبادیہ...

لارنس بشنوئی گینگ کی کینیڈا میں قتل اور فائرنگ کی ذمہ داری قبول

کینیڈا میں سرگرم بھارتی گینگ لارنس بشنوئی نے بھارتی نژاد صنعتکار درشن سنگھ سہاسی کے قتل اور پنجابی گلوکار چھنی نتن کے گھر پر فائرنگ کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔ رپورٹس کے مطابق، صنعتکار کو بھتہ نہ دینے پر نشانہ بنایا گیا۔

یہ واقعات اُس وقت پیش آئے جب راجستھان پولیس نے گینگ کے ایک اہم رکن جگدیپ سنگھ عرف جگا کو امریکا میں گرفتار کیا۔ حملہ آوروں کو دونوں وارداتوں کے بعد موقع سے فرار ہوتے دیکھا گیا۔

گینگ کے رکن گولڈی ڈھلون نے سوشل میڈیا پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ جو بھی گلوکار سردار کھیرا کے ساتھ کام کرے گا، اسے اسی انجام کا سامنا کرنا پڑے گا۔

لارنس بشنوئی گینگ کینیڈا کی دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں شامل ہے اور اس کے 700 سے زائد شوٹرز مختلف ممالک میں سرگرم ہیں۔ یہ گینگ سدھو موسے والا کے قتل اور سلمان خان کو دھمکی دینے جیسے متعدد ہائی پروفائل کیسز میں ملوث رہا ہے۔