امریکا اور متحدہ عرب امارات نے فوجی شعبے میں مصنوعی ذہانت کے استعمال کو فروغ دینے کے لیے دنیا کی پہلی مشترکہ اے آئی ٹاسک فورس بنانے کا اعلان کیا ہے۔
ابوظبی میں قائم ہونے والی اس فورس میں دونوں ممالک کے ماہرین شامل ہوں گے، جو انٹیلی جنس، سائبر سیکیورٹی، اہم تنصیبات کے تحفظ اور دفاعی نظام میں جدید اے آئی ٹیکنالوجی کے استعمال پر کام کریں گے۔ حکام کے مطابق یہ اقدام دفاعی صلاحیتوں میں بہتری اور تیز رفتار فیصلہ سازی میں معاون ثابت ہوگا۔
