بالی ووڈ اداکار عامر خان نے مداحوں کو خوشخبری دیتے ہوئے تصدیق کی ہے کہ مشہور فلم ’تھری ایڈیٹس‘ کا سیکوئل بنایا جا رہا ہے۔ ان کے مطابق اس پروجیکٹ پر ہدایتکار راجکمار ہیرانی اور مصنف ابھیجیت جوشی کام کر رہے ہیں، جبکہ کہانی ابتدائی مراحل میں ہے۔
فلم میں مرکزی کرداروں رینچھو، فرحان اور راجو کی 10 سال بعد کی زندگی دکھائی جائے گی، اور اسکرپٹ کو مزید بہتر بنانے پر کام جاری ہے۔ عامر خان نے سیکوئل کے لیے اپنی بے صبری اور جوش کا اظہار بھی کیا ہے۔
عامر خان کا بڑا اعلان، فلم ’تھری ایڈیٹس‘ کا سیکوئل زیرِ تیاری
