ذات صلة

جمع

سعودی عرب میں بارش کا الرٹ، کئی علاقوں میں اسکول بند

سعودی جنرل ڈائریکٹوریٹ آف سول ڈیفنس نے ملک کے...

ملائیشیا میں قرآن و سائنس سے متعلق عالمی کونسل کا افتتاح

ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں رابطہ عالم اسلامی کے...

ریما خان کا پرانا واقعہ: ساتھی اداکارہ کو تھپڑ مارنے کا اعتراف

پاکستان کی معروف اداکارہ اور ہدایت کارہ ریما خان...

کوئٹہ کی پلے آف امیدیں برقرار، کارکردگی بہتر بنانے کا عزم

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بولنگ کوچ سہیل تنویر نے...

محمد شامی کا روزے کے دوران انرجی ڈرنک پینے پر وضاحت

بھارتی فاسٹ بولر محمد شامی نے انکشاف کیا ہے کہ گزشتہ رمضان کے دوران میچ کھیلتے ہوئے انرجی ڈرنک پینے پر ہونے والی تنقید کے بعد انہوں نے پہلی بار وضاحت دی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ شدید گرمی اور سخت مقابلوں میں کھیلتے وقت کھلاڑی اپنی جان داؤ پر لگاتا ہے، اور اسلام ایسے حالات میں روزہ چھوڑنے کی اجازت دیتا ہے۔ شامی نے بتایا کہ بعد میں انہوں نے اس کی قضا بھی کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ لوگ کھلاڑی کی قربانی کو سمجھیں، نہ کہ بلا وجہ تنقید کریں۔ سوشل میڈیا پر ملنے والی نفرت کے بارے میں شامی کا کہنا تھا کہ وہ کمنٹس نہیں پڑھتے کیونکہ ان کے اکاؤنٹس ٹیم سنبھالتی ہے، اور منفی ریمارکس کرنے والے صرف شہرت کے خواہاں ہوتے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق شامی اس وقت تینوں فارمیٹس میں واپسی کے لیے کوشاں ہیں اور ایشیا کپ 2025 کی ٹیم میں شامل نہیں کیے گئے۔