ذات صلة

جمع

کلغی دار چڑیا، صحرا کی فطرت سے ہم آہنگ منفرد پرندہ

سعودی عرب کے حدودِ شمالیہ میں پائی جانے والی...

جازان کے پہاڑی علاقے العارضہ سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گئے

سعودی عرب کے جازان ریجن کی العارضہ کمشنری اپنے...

سونم وانگچک سے بھوک ہڑتال ختم کرنے کی سلمان خان کی اپیل

بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے سماجی کارکن سونم...

عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی نے اپنی آخری آرام گاہ سے متعلق انکشاف کر دیا

پاکستان کے معروف گلوکار عطاء اللہ خان عیسیٰ خیلوی...

ٹرمپ کا دعویٰ، ایران کا سخت ردعمل: جنگ بندی پر بیانات میں تضاد

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران جنگ بندی اور مذاکرات کے لیے بےتاب ہے، تاہم ایرانی حکام نے اس مؤقف کو مسترد کرتے ہوئے اپنی شرائط مزید سخت کر دی ہیں۔

رپورٹس کے مطابق ایران نے امریکا کے امن منصوبے کا جواب دیتے ہوئے جنگی حملوں کا خاتمہ، نقصانات کا معاوضہ اور مستقبل میں سیکیورٹی ضمانتیں طلب کی ہیں۔ دوسری جانب امریکی قیادت کا کہنا ہے کہ ایران کی فوجی صلاحیت کو شدید نقصان پہنچا ہے اور وہ مذاکرات کی طرف آ رہا ہے۔

ادھر سفارتی سطح پر پاکستان سمیت کئی ممالک پسِ پردہ رابطوں میں مصروف ہیں، جبکہ ماہرین کے مطابق سخت بیانات کے باوجود دونوں فریقین کے درمیان مذاکرات کے امکانات برقرار ہیں اور آنے والے دن صورتحال کے لیے اہم ثابت ہو سکتے ہیں۔