ذات صلة

جمع

کلغی دار چڑیا، صحرا کی فطرت سے ہم آہنگ منفرد پرندہ

سعودی عرب کے حدودِ شمالیہ میں پائی جانے والی...

جازان کے پہاڑی علاقے العارضہ سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گئے

سعودی عرب کے جازان ریجن کی العارضہ کمشنری اپنے...

سونم وانگچک سے بھوک ہڑتال ختم کرنے کی سلمان خان کی اپیل

بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے سماجی کارکن سونم...

عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی نے اپنی آخری آرام گاہ سے متعلق انکشاف کر دیا

پاکستان کے معروف گلوکار عطاء اللہ خان عیسیٰ خیلوی...

ایران کی پاکستان اور افغانستان کے درمیان مذاکرات میں سہولت کاری کی پیشکش

ایران نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدگی کم کرنے کے لیے مذاکرات میں سہولت کاری کی پیشکش کی ہے۔

ایران کے وزیرِ خارجہ Abbas Araghchi نے کہا کہ مناسب ہے کہ افغانستان اور پاکستان اپنے اختلافات کو بات چیت کے ذریعے حل کریں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ایران دونوں برادر اسلامی ممالک کے درمیان مکالمے، حسنِ ہمسائیگی اور باہمی تعاون کے فروغ کے لیے ہر ممکن مدد فراہم کرنے کو تیار ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں خطے کے ممالک کو تحمل اور دانشمندی کا مظاہرہ کرنا چاہیے، خصوصاً ماہِ رمضان کے دوران ضبطِ نفس اور اسلامی یکجہتی کو فروغ دینا ضروری ہے۔

واضح رہے کہ پاک افغان سرحد پر حالیہ کشیدگی کے دوران پاکستان نے ’آپریشن غضب للحق‘ کے تحت کارروائیاں کیں، جن میں افغان طالبان کے متعدد کارندوں کی ہلاکت اور کئی چوکیوں کی تباہی کی اطلاعات سامنے آئیں۔

ایران کی جانب سے یہ پیشکش ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب خطے میں سیکیورٹی کی صورتحال کشیدہ ہے اور دونوں ممالک کے درمیان سفارتی رابطوں کی اہمیت مزید بڑھ گئی ہے۔