ذات صلة

جمع

کلغی دار چڑیا، صحرا کی فطرت سے ہم آہنگ منفرد پرندہ

سعودی عرب کے حدودِ شمالیہ میں پائی جانے والی...

جازان کے پہاڑی علاقے العارضہ سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گئے

سعودی عرب کے جازان ریجن کی العارضہ کمشنری اپنے...

سونم وانگچک سے بھوک ہڑتال ختم کرنے کی سلمان خان کی اپیل

بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے سماجی کارکن سونم...

عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی نے اپنی آخری آرام گاہ سے متعلق انکشاف کر دیا

پاکستان کے معروف گلوکار عطاء اللہ خان عیسیٰ خیلوی...

مریم نواز کا سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے طالبان رجیم کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

اپنے بیان میں مریم نواز نے کہا کہ خوارج، ان کے ہینڈلرز اور سپورٹرز پہلے بھی ذلیل ہوئے اور اب بھی ذلیل ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ خوارج اور ان کے سہولت کاروں کا ہر وار الٹا پڑے گا۔ ان کے مطابق پاکستان کی جغرافیائی حدود ہماری سرخ لکیر ہیں اور جو اسے عبور کرے گا وہ ذلیل و رسوا ہوگا۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ دشمن کی مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے پوری قوم متحد ہے۔

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسز نے مؤثر جواب دے کر دشمن کے عزائم خاک میں ملا دیے۔