ریئل اسٹیٹ جنرل اتھارٹی نے وضاحت کی ہے کہ ریاض سمیت مملکت بھر میں کرایہ نامہ ’ایجار پلیٹ فارم‘ پر رجسٹر کرنا لازمی ہوگا، اور یہ خودکار طریقے سے تجدید بھی ہوتا رہے گا۔
اتھارٹی کے مطابق پراپرٹی مالک اپنی مرضی سے کرایہ دار کو بے دخل نہیں کر سکتا، البتہ تین صورتوں میں خالی کرانے کا اختیار ہوگا:
-
کرایہ دار کی جانب سے کرایہ ادا نہ کرنا۔
-
پراپرٹی کو ایسا نقصان پہنچانا جو دوسروں کی سلامتی کے لیے خطرہ بنے۔
-
فریقین کی باہمی رضا مندی سے معاہدہ ختم کرنا۔
مزید بتایا گیا کہ اگر کسی کو معاہدے پر اعتراض ہو تو اسے 60 دن کے اندر درج کرانا ہوگا، اس کے بعد کرایہ نامہ درست تصور ہوگا۔