سعودی حکومت نے دارالحکومت ریاض میں رہائشی و تجارتی پراپرٹی کے کرایوں کو مستحکم رکھنے کے لیے نیا فیصلہ کیا ہے۔ شاہی فرمان کے مطابق آئندہ پانچ سال تک کرایوں میں کوئی سالانہ اضافہ نہیں ہوگا۔
یہ اقدام بڑھتے ہوئے کرایوں پر قابو پانے اور پراپرٹی مارکیٹ میں توازن پیدا کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔ اتھارٹی کے مطابق جائیداد مالکان اور کرایہ داروں کے حقوق محفوظ رہیں گے اور پانچ سال بعد صورتِ حال کا دوبارہ جائزہ لیا جائے گا۔