ایشیا کپ کے سنسنی خیز میچ میں پاکستان نے بنگلادیش کو 11 رنز سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنالی، جبکہ شاہین شاہ آفریدی شاندار کارکردگی کے باعث مین آف دی میچ قرار پائے۔
انہوں نے 17 رنز کے عوض 3 وکٹیں حاصل کیں اور بیٹنگ میں بھی صرف 13 گیندوں پر 19 رنز بنا کر اہم کردار ادا کیا۔ یہ ان کے کیریئر کا دسواں ٹی20 مین آف دی میچ ایوارڈ ہے، جس کے ساتھ وہ اس فارمیٹ میں سب سے زیادہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے فاسٹ بولر بن گئے ہیں۔