نامور ٹینس کھلاڑیوں نے گرینڈ سلم ٹورنامنٹس کی انعامی رقم بڑھانے کا مطالبہ کر دیا ہے۔ ارینا سبالنکا، یانک سنر، کوکو گوف اور کارلوس الکاریز سمیت ٹاپ کھلاڑیوں نے منتظمین کو خط میں کہا ہے کہ پرائز منی شیئر کو ریونیو کے 16 سے بڑھا کر 22 فیصد تک کیا جائے۔
کھلاڑیوں نے 2030 تک اضافے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر یہ تجویز منظور ہو گئی تو آسٹریلین اوپن کا پول 100 ملین ڈالر اور یو ایس اوپن کا پول 150 ملین ڈالر تک پہنچ جائے گا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق یو ایس ٹینس ایسوسی ایشن نے جواب میں بتایا کہ گزشتہ پانچ برسوں میں انعامی رقم میں 57 فیصد اضافہ کیا گیا ہے اور اس سال بھی یو ایس اوپن کے پرائز پول میں اضافہ کیا گیا۔