سعودی وزیرِ خارجہ فیصل بن فرحان نے خبردار کیا ہے کہ مغربی کنارے پر اسرائیلی قبضے کی صورت میں عرب اور مسلم ممالک کا سخت ردِعمل سامنے آئے گا، جس سے خطے کا امن اور غزہ میں جاری مذاکرات متاثر ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صدر ٹرمپ کو مسلم دنیا کے مؤقف کو سمجھنا ہوگا۔
فیصل بن فرحان نے فلسطینی اتھارٹی کی حمایت کے لیے اتحادیوں کے ساتھ مشترکہ فنڈ کے قیام اور سعودی عرب کی جانب سے 90 ملین ڈالر امداد کا اعلان بھی کیا۔
سعودی عرب: مغربی کنارے پر قبضے کی کوشش خطے کے امن کے لیے خطرہ
